سلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ریٹارئرڈ اساتذہ کی جانب سے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان مرحوم کی یاد میں غلام محمد گھوٹوی ہال میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان کے صاحبزادہ رانا تعریف علی خان، رانا توصیف علی خان اور دختران نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سابق وائس چانسلر ز پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان، پروفیسر ڈاکٹر سلیم طارق، پروفیسرڈاکٹر منیر اختر، ڈینز پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد ڈین فیکلٹی آف فارمیسی، پروفیسر ڈاکٹر اصغر ہاشمی سابق ڈین فیکلٹی آف سائنسز نے پروفیسر ڈاکٹر شفیق خان کی شعبہ تعلیم خصوصا اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے لیے گرانقدر خدمات کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان کی شعبہ فارمیسی اور کیمیا کے آغاز کے لیے کی جانے والی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ ہمیشہ ایک انتھک ا ور قابل استاد اور بہترین منتظمین کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن نسیم، پروفیسر ڈاکٹر کرامت علی، پروفیسر ڈاکٹر قیصر جبیں، پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد اور طلبا وطالبات نے بھی خطاب کیا۔ قاری ڈاکٹر عبدالستار نے مرحوم پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ تقریب کے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر اصغر ہاشمی اور دیگر اساتذہ کرام نے راناتعریف علی خان کو
یادگاری شیلڈ پیش کی۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بہاولنگر کیمپس میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام گزشتہ روز یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سیمینار اور واک…….

سلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ریٹارئرڈ اساتذہ کی جانب سے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان مرحوم کی یاد میں غلام محمد گھوٹوی ہال میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان کے صاحبزادہ رانا تعریف علی خان، رانا توصیف علی خان اور دختران نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سابق وائس چانسلر ز پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان، پروفیسر ڈاکٹر سلیم طارق، پروفیسرڈاکٹر منیر اختر، ڈینز پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد ڈین فیکلٹی آف فارمیسی، پروفیسر ڈاکٹر اصغر ہاشمی سابق ڈین فیکلٹی آف سائنسز نے پروفیسر ڈاکٹر شفیق خان کی شعبہ تعلیم خصوصا اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے لیے گرانقدر خدمات کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان کی شعبہ فارمیسی اور کیمیا کے آغاز کے لیے کی جانے والی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ ہمیشہ ایک انتھک ا ور قابل استاد اور بہترین منتظمین کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن نسیم، پروفیسر ڈاکٹر کرامت علی، پروفیسر ڈاکٹر قیصر جبیں، پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد اور طلبا وطالبات نے بھی خطاب کیا۔ قاری ڈاکٹر عبدالستار نے مرحوم پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ تقریب کے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر اصغر ہاشمی اور دیگر اساتذہ کرام نے راناتعریف علی خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔