Home اہم خبریں  اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور اور تکمیل فاؤنڈیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب …..ڈاکٹر صوبیہ عابد کو اپلائیڈ زوالوجی کی چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران ”پروفیسر ڈاکٹر نزہت سیال گولڈ میڈل” حاصل کرنے والی سب سے کم عمر شخصیت کا اعزاز حاصل  …..

 اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور اور تکمیل فاؤنڈیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب …..ڈاکٹر صوبیہ عابد کو اپلائیڈ زوالوجی کی چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران ”پروفیسر ڈاکٹر نزہت سیال گولڈ میڈل” حاصل کرنے والی سب سے کم عمر شخصیت کا اعزاز حاصل  …..

by Ilmiat

اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں تعاون کے لیے قائم کیے گئے مرکز سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز کولیبریشن سینٹر، فاطمہ جناح ویمن لیڈرشپ سینٹر، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور اور تکمیل فاؤنڈیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر سیکریٹریٹ بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوئی۔ اس یاد داشت پر دستخط کا مقصد پاکستان کے  پسماندہ طبقات دیہی علاقوں بالخصوص جنوبی پنجاب کے علاقے میں اسکول سے باہر بچوں کو مفت معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے باہمی اشتراک عمل کو فروغ دینا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور نے کہا کہ پاکستان میں اسکولوں سے باہر بچوں کے مسئلے کا کوئی واحد حل نہیں ہے۔ ایک کثیر جہتی نقطہ نظر کی ضرورت ہے جو مسئلے کی بنیادی وجوہات کو حل کرے اور حکومت اور سول سوسائٹی دونوں کی کوششوں کی حمایت کرے۔پروفیسرڈاکٹر روبینہ بھٹی، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے کہا کہ پاکستان میں سکول نہ جانے والے بچوں کی دنیا میں دوسری سب سے زیادہ تعداد ہے جہاں 5 سے 16 سال کی عمر کے 22.8 ملین بچے سکول نہیں جاتے، جو کل آبادی کا 44 فیصد ہیں۔ اس عمر کے گروپ میں 5 تا 9 سال کی عمر کے گروپ میں 50 لاکھ بچے اسکولوں میں داخل نہیں ہیں اور پرائمری اسکول کی عمر کے بعد اسکول سے باہر بچوں کی تعداد دوگنی ہوجاتی ہے، 10 تا 14 سال کی عمر کے 11.4 ملین نوجوان رسمی تعلیم حاصل نہیں کر پاتے۔ پاکستان کو سب سے زیادہ پسماندہ اسکول میں حاضری، قیام اور سیکھنے کو یقینی بنانے کے لیے ایک سنگین چیلنج کا سامنا ہے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، پروفیسر ڈاکٹر سلمان بن نعیم، پروفیسر ڈاکٹر ثمر فہد، ڈاکٹر عابد رشید گِل، ڈاکٹر عابدحسین شہزاد، ڈاکٹر فاروق احمد، ڈاکٹر مریم سہروردی، ڈاکٹر محمد علی، خورشید احمد، ڈاکٹر ماہ بشریٰ اصغر اور دیگر شرکاء بھی موجود تھے۔

اسلامیہ یونیورسٹی رحیم یار خان کیمپس میں شعبہ زوالوجی کی لیکچرار ڈاکٹر صوبیہ عابد کو اپلائیڈ زوالوجی کی چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران ”پروفیسر ڈاکٹر نزہت سیال گولڈ میڈل” حاصل کرنے والی سب سے کم عمر شخصیت کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقدہ چھٹی انٹرنیشنل کانفرنس براے اپلائیڈ ذوالوجی میں ایوارڈ ان کی غیر معمولی علمی تحقیقی خدمات کا اعتراف میں دیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے ڈاکٹر صوبیہ عابد اور ڈائریکٹر کیمپس رحیم یارخان خان پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد اطہر خان اور فیکلٹی کو مبارکباد دی ہے۔

You may also like

Leave a Comment