:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایات پر اسلامیہ کالج پشاور کی تزئین و آرائش اور اس کی تاریخی حیثیت کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمشنر پشاور ڈویژن کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز تاریخی ایگریکلچر انسٹیٹیوٹ کی تزئین و آرائش کے افتتاح کے موقع پر تاریخی بلڈنگ کی جدید انداز میں تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو ٹاسک حوالہ کرتے ہوئے اسی طرز پر تاریخی اسلامیہ کالج پشاور کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی کی ہدایات جاری کئے تھے جس کے تناظر میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا،
اجلاس میں وائس چانسلر جامعہ پشاور اور رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر پشاور، پی ڈی اے حکام اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پشاور اپ لفٹ پروگرام بھی اجلاس میں شریک تھے، اجلاس میں تاریخی اسلامیہ کالج پشاور کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پی سی ون تیار کرکے منصو بہ پر جلد سے جلد کام کا آغاز کیا جائے گا،منصو بہ کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، اس سلسلہ میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود پراجیکٹ انجینیئر ز کے ہمراہ اگلے ہفتہ تاریخی اسلامیہ کالج کا دورہ کریں گے۔