صدر اور وزیرِ اعظم نے دعا کی:صدرِ پاکستان محترم آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نےدعا کی“اللہ تعالیٰ بھارت کی اس سفاک جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے تمام مظلوموں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین”
آزاد جموں و کشمیر کے علاقے داورندی میں بھارت کی بلا اشتعال سرحدی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے سات سالہ بیٹے، ارتضاء عباس طوری کی نمازِ جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی گئی۔
اس موقع پر صدرِ پاکستان محترم آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری)، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، اور بڑی تعداد میں سینیئر حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی افسران، سرکاری و سول حکام، سپاہی، اور شہید کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ کے بعد وزیرِ اعظم نے بھارت کی بلاجواز جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ معصوم شہریوں، خصوصاً بچوں، خواتین، اور بزرگوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بزدلی کا بدترین مظاہرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات بھارت کی جارحانہ اور تکبر پر مبنی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں، جو نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

صدر اور وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج تمام محاذوں پر بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں اور اس کا بھرپور اور غیر متزلزل جواب دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی ان کھلی خلاف ورزیوں کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا

صدر اور وزیرِ اعظم نے دعا کی:
“اللہ تعالیٰ بھارت کی اس سفاک جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے تمام مظلوموں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین”