Home Uncategorized آٹزم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر عباسیہ کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی تاریخی عمارت کو نیلے رنگ سے روشن کیا گیا

آٹزم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر عباسیہ کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی تاریخی عمارت کو نیلے رنگ سے روشن کیا گیا

by Ilmiat

آٹزم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر عباسیہ کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی تاریخی عمارت کو نیلے رنگ سے روشن کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر اور پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز کی ہدایت پر فیکلٹی ممبران اور طلباو طالبات دنیا بھر کے لاکھوں آٹسٹک لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے۔آٹزم سے آگاہی کا عالمی دن ہر سال 2 اپریل کو اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ اس دن کی روایت کے طور پر، مریضوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور آٹزم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے دنیا بھر میں اہم عمارتوں کو نیلے رنگ سے روشن کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر عباسیہ کیمپس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم چیئرمین شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی کی رہنمائی میں ایک خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں فیکلٹی ممبران اور طلباو طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر 2 اپریل کو آٹزم سے آگاہی کا عالمی دن قرار دیا ہے تاکہ آٹزم کے شکار افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد کی ضرورت کو اجاگر کیا جا سکے تاکہ وہ معاشرے کا ایک لازمی حصہ بن کر بھرپور اور بامقصد زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے رجسٹرار محمد شجیع الرحمان، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن شہزاد احمد خالد اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا سرگرمی کے انعقاد میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

You may also like

Leave a Comment