پاکستان میں قازقستان کے سفیر مسٹر یرژان کِسٹافن کی قیادت میں آستانہ میڈیکل یونیورسٹی قازقستان کے بورڈ کے چیئرپرسن / ریکٹر مسز انار اکیل بیکوفنا کے ہمراہ پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد علی سے ملاقات کی۔اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر یامینہ سلمان، ڈائریکٹرجنرل ایس اے ای ایس ڈاکٹر ریحان صادق اور دیگر نے شرکت کی۔ فریقین نے طلباء اور فیکلٹی کے تبادلے کے پروگراموں میں ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی تحقیق کے مواقع تلاش کرنے پر سیر حاصل بات چیت کی۔ مسز انارا کیل نے قازقستان کی معروف یونیورسٹیوں کے ساتھ تمام شعبوں بالخصوص ً صحت وسائنس کے شعبے میں اشتراک قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد علی نے قازقستان کی یونیورسٹیوں کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اختراع کو فروغ دینے کے لیے طلباء اور فیکلٹی کی زیادہ نقل و حرکت کی ضرورت پر زور دیا۔ قازقستان کے وفد نے پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور مستقبل میں مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
آستانہ میڈیکل یونیورسٹی قازقستان کے بورڈ کے چیئرپرسن / ریکٹر مسز انار اکیل بیکوفنا کی پنجاب یونیورسٹی میں آ مد
65