Home اہم خبریں آزادی اللہ تعالیٰ کا انمول تحفہ ہے، جس کا شکر ادا کرنا ہم سب پر لازم ہے۔ آج ہم کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں، یہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔……. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری………. گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پروقار تقریب کا انعقاد

آزادی اللہ تعالیٰ کا انمول تحفہ ہے، جس کا شکر ادا کرنا ہم سب پر لازم ہے۔ آج ہم کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں، یہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔……. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری………. گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پروقار تقریب کا انعقاد

by Ilmiat

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پروقار تقریب کا انعقاد ، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر اساتذہ، طلباء اور انتظامی عملے کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ ہمیں آزادی کی جدوجہد میں شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک عزم اور وعدہ ہے، جو ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنے فرائض دیانت داری سے ادا کریں، چاہے وہ وطن کے لیے ہوں، اپنے ادارے کے لیے یا اپنے پیشہ وارانہ اور روزمرہ کے کاموں کے لیے۔



انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کا انمول تحفہ ہے، جس کا شکر ادا کرنا ہم سب پر لازم ہے۔ آج ہم کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں، یہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ ہمیں آنے والے دنوں کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے کیونکہ جنگی حالات میں درپیش چیلنجز طویل عرصے تک جاری رہ سکتے ہیں۔ اب وقت ہے کہ ہم دنیا کو ثابت کریں کہ ہم واقعی ایک زندہ قوم ہیں۔
یوم آزادی کی تقریب میں ڈبیٹنگ سوسائٹی کے طلباء نے پرجوش تقاریر پیش کیں۔

You may also like

Leave a Comment