Home اہم خبریں آرکٹیکچر ڈیپارٹمنٹ یو ای ٹی کے 60 برس کی تکمیل، پہلے ری یونین کا اہتمام……..ڈیپارٹمنٹ کے سابق طلبا نے اپنے زمانہ طالب علم کی یادیں تازہ کیں

آرکٹیکچر ڈیپارٹمنٹ یو ای ٹی کے 60 برس کی تکمیل، پہلے ری یونین کا اہتمام……..ڈیپارٹمنٹ کے سابق طلبا نے اپنے زمانہ طالب علم کی یادیں تازہ کیں

by Developer
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ کی تکمیل کے 60 برس مکمل کرلئے ہیں۔ اس شعبے کاقیام 1962 میں عمل میں آیا۔یو ای ٹی لاہور کے شعبہ آرکیٹیکچر پانچ سالہ بیچلر آف آرکیٹیکچر (بی آرچ) پروفیشنل ڈگری پروگرام پیش کرنے والا پاکستان کا پہلا ادارہ تھا۔ شعبے کی چیئرپرسن ڈاکٹر منزہ اختر اور تمام فیکلٹی ممبران نے ڈیپارٹمنٹ کے ساٹھ برس مکمل ہونے پر ایلومنائی ری یونین کا اہتمام کیا۔ ری یونین میں 200سے زائد سینئر گریجویٹس اور سابق طلباء کیساتھ ساتھ وائس چانسلر ڈاکٹر سید منصور سرور نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے خاص مہمان پروفیسر ڈاکٹر محمود حسین نے بھی تھے جو شعبہ سے فارغ التحصیل ہونے والی پہلی کلاس کے طالب علم تھے، اور جنہوں نے شعبہ آرکیٹیکچر کے چیئرپرسن اور فیکلٹی کے ڈین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر منزہ اختر نے شعبے کے ماضی اور حال کا ایک جائزہ سے ہوا۔ اس کے بعد شعبہ کی سرکردہ فیکلٹی ممبران پروفیسر ڈاکٹر شوکت محمود، مسٹر پرویز ونڈل، پروفیسر ڈاکٹر رفیق ملک، اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمٰن کے ویڈیو پیغامات نے آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ کے شاندار سفر کی یاد تازہ کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے ری یونین میں سابق طلبا کی کثیر تعداد کی شرکت پر اظہار تشکر کیا۔ تقریب کے دوران سابق طلبا نے شعبے کے مختلف حصوں میں اپنے زمانہ طالب علمی کی یادیں بھی تازہ کیں

You may also like

Leave a Comment