Home اہم خبریں آئی ٹی کورسز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

آئی ٹی کورسز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

by Ilmiat

:گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری اور گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے آئی ٹی مارکی کا دورہ کیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق طالب علموں کی جانب سے دونوں گورنرز کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

آئی ٹی طالب علموں نے دونوں گورنرز کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔گورنرسندھ نے کہا کہ آئی ٹی کورسز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے بعد حیدرآباد اور صوبہ کے دیگر شہروں میں آئی ٹی کورسز شروع کرنے جارہے ہیں۔

گورنرخیبر پختونخوا نے کہا کہ گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے تمام اقدامات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی کورسز نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں

You may also like

Leave a Comment