پشاور ( پریس ریلیز ) ماہر اقتصادیات اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنی کتاب
“Development Pathways: India, Pakistan and Bangladesh 1947-2022.”
پر آئی ایم سائنسز پشاور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین نے پاکستان کے اقتصادی سفر کے بارے میں بتایا اور اپنی گہری بصیرت کا اظہار بھی کیا ۔ انہوں نے اپنی کتاب کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ پائیدار ترقی کی پالیسی کے نفاذ سے ہی ہمارا معاشرہ ترقی کرے گا۔ انہوں نے فیکلٹی ممبرز اور دیگر ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے معاشی چیلنجز ،سیاسی استحکام اور خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔ سیشن کے شرکا ء ڈاکٹر حسین کے اس وژن سے بہت متاثر ہوئے اور ڈاکٹر عشرت حسین کی کتاب کو سراہا۔سیشن کے اختتام پر ڈائریکٹر آئی ایم سائنسز ڈاکٹر عثمان غنی نے ڈاکٹر عشرت حسین کو شیلڈ سے نوازا۔
آئی ایم سائنسز پشاور میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنی کتاب متعارف کرائی۔
61